لاہور: پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین (OLMT) سفر کرنے والے بزرگوں، خصوصی ضروریات کے حامل افراد، خواتین اور طلباء کی سہولت کے لیے رعایتی کرایوں کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اجلاس کے دوران کیا۔
پنجاب حکومت نے عمر رسیدہ افراد اور خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے لیے مفت سفری سہولیات کے ساتھ ٹرین کے فیز وار کرائے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ طلبہ اور خواتین کے لیے رعایتی ٹکٹ متعارف کرائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کے سٹیشن سولر سسٹم سے لیس ہوں گے۔
وزیراعلیٰ الٰہی نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کے لیے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا مزید اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت عوام کو ماحول دوست بسوں میں سفر کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔
0 Comments